پشاور میں پولیو مہم کے خلاف سازش میں ملوث مزید 9 افراد گرفتار

0
85

پشاور:پولیس نے ماشو خیل میں انسداد پولیو مہم کے خلاف سازش میں ملوث مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی پشاور صاحبزادہ سجاد کا کہنا ہے پولیو ویکسین سے بچوں کی طبیعت خراب ہونے کا ڈرامہ اور اس کی آڑ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث مزید 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی پشاور نے بتایاکہ ملزمان کو ویڈیوزکی مدد سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے2 کلاشنکوف اور 2 پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پولیو کے قطرے پینے سے 100 سے زائد بچوں کی طبیعت خراب ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر مشتعل افراد نے بی ایچ یو ماشوخیل میں توڑ پھوڑ کی تھی تاہم بعدازاں ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دارالقلم ماڈل اسکول ماشو خیل، حال مارک اسکول حسن گڑھی اور قدیم پرائمری اسکول میرہ کچوڑی میں پولیو کے قطرے پینے کے دوران بچوں میں ری ایکشن کی اطلاعات ملیں اور 767 بچے مختلف اسپتالوں میں لائے گئے تاہم ان کی حالت ٹھیک پائی گئی۔

LEAVE A REPLY