لعل شہباز قلندرکے عرس کا آغاز آج ہوگا

0
70

جامشورو: سندھ کےعظیم صوفی بزرگ حضرت لال شہباز  قلندر کےعرس کی تین روزہ تقریبات آج سےشروع ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حضرت لال شہباز قلندر کے 767 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغازآج سے سیہون شریف میں ہوگا، گورنر سندھ عمران اسماعیل مزار پر چادر چڑھا کر 3 روزہ سرکاری تقریبات کا آغاز کریں گے۔

حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہو کر اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔

عرس میں شرکت کیلئےملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں،سیکورٹی پلان کے تحت 8 زون میں سیکورٹی ہوگی ، جس میں 4 ہزار 500 پولیس اہل کار اور 300 سے زائد رینجرز کے جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہل کار بھی سیکورٹی کے فرائض ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY