بجلی کے قیمتوں میں کمی کی منظوری

0
71

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسےفی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےنیپرا سے 16 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسمنٹ سے صارفین کو 28کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY