حکومت عالمی طاقتوں کےسامنے جھک گئی، بلاول بھٹو

0
70

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دورہِ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کیوں نہیں کیا ،حکومت کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت گیس اور کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کا خیال نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہارسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس سے قبل بھی عمران خان کے دورہ ایران سے متعلق ان پر تنقید کرچکے ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ ایران میں ایک تقریب سے خطاب میں جب سےدانستہ یا نادانستہ طور پر جرمنی اور جاپان کا بارڈر ملانے کی بات کی اس وقت سے وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

LEAVE A REPLY