کراچی والے ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے تیار ہوجائیں

0
78

کراچی: محکمہ موسمیات نے 28اپریل سے 2 مئی کے دوران گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی جبکہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید نے گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو آنے کے امکان کی نفی کی ہےاور کہا  کہ ہیٹ ویو کی بنیاد بننے والی ایک اہم وجہ ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنابھی ہے۔ منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے اور درجہ حرارت 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY