وزیراعظم ‘بلاول بھٹو صاحبہ’ کا لفظ استعمال کرنے پر معافی مانگیں،نفیسہ شاہ

0
146

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان نےبلاول بھٹو کیلئے جو لفظ استعمال کیا اسکی مذمت کرتے وہ ان الفاظ پرمعافی مانگیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری صاحبہ کہنا انکی شخصیت اور ذات کی تذلیل نہیں خواتین کی تذلیل ہے،وزیراعظم اس پر ایوان میں آکے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہاکہ کل وضاحت کی گئی کہ ان کی زبان پھسل  گئی تھی ان کی زبان نہیں پھسلی انہوں نے جانب  بوجھ کراس لفظ کا استعمال کیا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان نے اپنے الفاظ واپس نہ لئے تو ہم مجبور ہونگے یہ کہنے پر کہ یہ ہمارے وزیراعظم نہیں ہیں، اگر وزیراعظم نے اپنے الفاظ واپس نہ لئے تو ایوان اور ایون سے گو عمران گو ہوگا۔

LEAVE A REPLY