پاکستان اب افغانستان کے کسی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا،وزیراعظم

0
100

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے تنازع میں فریق نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سےمتعلق اہم بیان جاری کیا ہےجس میں ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے تنازعات نے 40 سالوں سے دونوں ممالک کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغان امن عمل خطے میں امن کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، پاکستان افغانستان کے اندرونی مذاکرات کی مکمل حمایت کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا، افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان اضطراب میں ہے، تشدد آمیز کارروائیوں سے افغان امن عمل متاثر ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان زبردستی کے مذاکرات میں مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں، پاکستان تمام جماعتوں کو وقت کی اہمیت کو تسلیم کرنے پرزور دیتا ہے، پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کے لیے تمام سفارتی اور سیکیورٹی کوششیں کی ہیں۔

LEAVE A REPLY