رمضان المبارک: وفاقی اداروں کے نئے اوقات کار کی منظوری دیدی گئی

0
259

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے ماہ رمضان کیلئے وفاقی اداروں کے نئے اوقات کار کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنیوالے اداروں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک ہونگے، جمعہ کو دفتری اوقا ت کار صبح 9 بجے سے دو پہر 1 بجے تک ہونگے۔

رمضان المبارک: دفتری اوقات میں شیڈول کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم آفس کوموصول

میں 6 روز کام کر نے والے اداروں کے پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہونگے اور جمعہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہو نگے۔

خیال رہےمحکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند  تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہےاور پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل ہوگا جبکہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY