جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف علی زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش

0
93

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کریں گے،آصف علی زرداری، ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور مقدمے میں نامزد فریال تالپور احتساب عدالت پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ بھی جانے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY