اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کیلئے موبائل ایپ تیار

0
786

اسلام آباد:بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی گئی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ‘کال سر زمین’ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔

موبائل ایپ پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی شکایات درج کروا سکیں گے، موبائل ایپ پر درج کی گئی شکایات کو معاون خصوصی زلفی بخاری خود مانیٹر کریں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ‘کال سرزمین’نامی سروس پچھلے سال نومبر میں متعارف کی گئی تھی، موبائل ایپ میں ایک دفعہ کی رجسٹریشن درکار ہوگی۔

کال سرزمین نامی  موبائل ایپ پر درج شکایات وزارت کے محکموں کو فوری طور پر ارسال ہو جائیں گی۔

LEAVE A REPLY