عالمی یوم مزدور: ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

0
284

کراچی: یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام سرکاری اور غیرسرکاری ادارے بندرہیں گے۔

تفصیلاے کے مطابق یوم مزدور کے حوالے سے اس روز کی مناسبت سے مزدور تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی ریلیوں، واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

یوم مزدور کے سلسلے میں یکم مئی کو اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج مارکیٹس اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بندرہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم مزدور کی تعطیل کے باعث یکم مئی کو کسی قسم کا لین دین نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY