بنگال ٹائیگرز کی ولڈکپ کیلئےٹیم کی جرسی تبدیل

0
230

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباؤ کے بعد کرکٹ ولڈکپ کیلئےٹیم کی جرسی تبدیل کردی۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئے تو بنگلہ دیشی فینز نے اس پر شدید تنقید کی۔

شائقین کرکٹ نےاعتراز کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کے ساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں سبز کے ساتھ لال رنگ بھی ہونا چاہیے تھا۔

شائقین کی جانب سے بڑھتے دباؤ پر بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیااور اپیل کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جائے۔

کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے نمائندے محمد اسلام نے بنگال ٹائیگرز کی نئی جرسی کی تصویر شیئر کی جو بنگلادیشی شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصی پسند کی جارہی ہے ۔

LEAVE A REPLY