صحت کہانی کے نام سے جدید موبائل ایپ متعارف

0
272

کراچی : پاکستان صحت کے شعبے میں انقلاب کی راہ پر گامزن  ہونے جارہا ہے ،گزشتہ روز صحت کہانی کے نام سے ایک جدید موبائل اپلیکیشن متعارف کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحت سے متعلق ایک جدید موبائل ایپ متعارف کروائی گی جس کا نام ‘ صحت کہانی’ رکھاگیا ہے، ایپ کو نیسٹ آئی او اور پاکستان کی لیڈنگ ٹیکنالوجی کمپنی ٹین پرل کے اشتراک سےتیار کیا گیا ہے ۔ ایپ کو بنانے کا مقصد اس کے ذریعے مریض کو جلد سے جلد طبی سہولیات مہیا کیا جانا ہے ۔

ایپ میں صارفین کی رہنمائی کیلئے موجود ڈاکٹرز نہایت ہی قابل ہیں ،ایپ میں  بیک وقت 1500 سے زائد خواتین ڈاکٹرز 24 گھنٹے مریض کیلئے موجود رہیں گی  جس سے آپ کسی وقت اور کہیں رابطہ کر سکتے ہیں۔

صحت کہانی کے ذریعے مریض اپنی صحت سے متعلق تمام ہسٹری جان سکے گا اور یہی نہیں بلکہ وہ وہاں موجود ڈاکٹر سے آڈیو، ویڈیو اور چیٹنگ بھی کرسکے گا۔اور اس میں خاص بات یہ بھی ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات آپ اپنے گھر پر بھی منگوا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY