مشرف دور کے پولیس ایکٹ کی بحالی، بل سندھ اسمبلی میں پیش

0
134

کراچی: پولیس میں تبادلوں اور تقرریوں کے اختیارات حاصل کرنے کیلیے سندھ حکومت پرویز مشرف کاقانون نافذ کرنے کی تیاری کررہی ہے جبکہ پولیس آرڈر 2002کی بحالی کا بل سندھ اسمبلی میں متعارف کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے بل پیش کیا،بل کی منظوری سے پولیس ایکٹ 1861 منسوخ ہوجائے گا پولیس آرڈر 2002 ،13 جولائی 2011 والی پوزیشن پر بحال ہوجائے گاپولیس آرڈر 2002 کے تحت گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلے و تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوجائے گا۔

پورے صوبے میں ایک بار پھر پولیس کے آپریشن اور انویسٹی گیشن کے شعبے الگ،موجودہ وقت صرف کراچی میں آپریشن اور انویسٹی گیشن الگ الگ ہیں۔ پولیس آرڈر 2002 کی بحالی اور پولیس ایکٹ1861 کی منسوخی کا بل مزید غور کیلیے اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے سلیکٹ کمیٹی اپنی سفارشات کے ساتھ دوبارہ یہ بل اسمبلی میں پیش کرے گی سلیکٹ کمیٹی حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس آرڈر 2002 میں بعض ترامیم تجویزکی جائیں گی جبکہ پولیس کے عہدوں کے موجودہ نام برقرار رکھے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY