سورج آج بھی آگ برسانے کو تیار، ہیٹ ویو کا آخری روز

0
107

کراچی: شہر قائد میں آج ہیٹ ویو کا چوتھا اور آخری دن ہے جبکہ آج بھی شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مئی سے 4 مئی تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی تھی، گزشتہ تین روزسے شہر میں لوچلتی  رہی اورسورج آگ برساتا رہا۔ شہر میں جاری شدید گرمی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا، تاہم کراچی میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا آج چوتھا اور آخری دن ہے اورکل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شدید گرمی کے پیش نظر شہر میں مختلف مقامات پر لوگوں کو گرمی سے محفوظ  رکھنے کیلئے ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کے ساتھ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، تاہم شہر میں جاری حالیہ ہیٹ ویو کی لہر اور شدید گرمی میں کمی کی خبر نے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑادی ہےاور لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔

LEAVE A REPLY