مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پرمنی لانڈرنگ کا الزامات عائد

0
152

نئی دہلی: بھارت کے تحقیقاتی ادارے ( این آئی اے )نے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پرمنی لانڈرنگ کا الزامات عائد کردئیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزام بھارت کی مالیاتی جرائم کو دیکھنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے لگایا۔ مذہبی سکالر پر 2 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے جبکہ  اسکالر ذاکر نائیک تردید کردی ہے۔

دوسری جانب  بھارتی انتظامیہ ذاکر نائیک پر منافرت پھیلانے اور دہشتگردی پر اکسانے کا الزام بھی لگایا ہے۔

ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے عدالت چارچ شیٹ دائر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ہمیں کروڑوں ڈالر کے اثاثہ جات کا پتہ چلا ہے جو جرائم کی آمدن سے بنائے گئے ہیں’۔

مذہبی اسکالرذاکر نائیک پر انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ اشتعال انگیز تقاریراور لیکچرز بھارت میں مسلم نوجوانوں کومتاثر کررہے ہیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں پر اکسایا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY