عمران خان نے اوکاڑہ میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0
149

رینالہ خورد: وزیر اعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

رینالہ خورد میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹر بنائے گا حکومت صرف مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ  محمود الرشید کہتے ہیں 50 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ بہت مشکل ہے۔ اگر یہ منصوبہ آسان ہوتا تو ماضی کی حکومتیں اس پر عمل کر چکی ہوتیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب ریاست کمزور افراد کی ذمہ داری لیتی ہے تو اللہ ان کی مدد کرتا ہے، ہاؤسنگ منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا نظام مغربی معاشرے نے اپنایا ہوا ہے جہاں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور اس ریاست نے کمزور طبقے کو اوپر اٹھایا جس کے بعد مدینہ کی ریاست ایک مضبوط ریاست بنی۔

انہوں نے کہا کہ نیا ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا یہاں 40 صنعتیں صرف تعمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY