سستی اشیاء کی فروخت، سندھ حکومت میدان میں آگئی

0
112

کراچی:حکومت سندھ نے کراچی کے 25 مختلف مقامات پرسستی اشیاکی فروخت کیلئے بازار لگانے کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان کے ایک پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں بتایا کہ حکومت سندھ کو مہنگائی کے سبب غریب عوام کی پریشانیوں کا پوری طرح احساس ہے اور اسی چیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے کراچی میں 25 مختلف مقامات پرسستی اشیاکی فروخت کے بازار لگانے کافیصلہ کیاہے۔

وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ ان سستے بازاروں سے اب لوگوں کو روزگاربھی ملے گا۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے جن افراد کی دکانیں منہدم کی ہیں ان کو متبادل جگہ دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ جن افرادکو فوری دکانیں نہیں مل سکیں ان کو سستے بازار میں فوری روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY