میگامنی لانڈرنگ کیس: نیب کا سابق صدر کے گرد کھیرا مزید تنگ

0
109

اسلام آباد: میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 4 وعدہ معاف گواہوں کے بیانات ضمنی ریفرنس کا حصہ ہونگے۔اسلم مسعود، کرن امان، نورین سلطان، عدیل شاہ راشدی گواہوں میں شامل ہیں۔

 اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں، کرن امان، نورین سلطان اور عدیل شاہ راشدی نجی بینک کے افسران ہیں، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نیب میں شامل کرلی گئی، تفتیشی افسر محمد علی ابڑو کو ڈیپوٹیشن پر نیب ٹیم میں شامل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY