طیب اردوگان نے ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا

0
208

انقرہ: ترک صدر طیب اردوگان نے ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوگان نے ترکی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کردیا،استنبول میں قائم جمیلیہ نامی مسجد بیک وقت 74 ہزار نمازیوں کو اپنے دامن میں سمیٹ سکتی ہے،سلجوق اور عثمانیہ طرز تعمیر کی شاہکار مسجد جمیلیہ کے گنبد نفیس خطاطی کا نمونہ ہے،مسجد کی تعمیر کا آغاز 2013 میں کیا گیا تھا۔

عثمانیہ طرزتعمیر کی خوبصورتی اور ہاتھ سے بُنے دبیز قالینوں سے آراستہ مسجد کے افتتاح پر بوسنیا ہرزے گووینا، سینیگال اور گنی کے باشندوں نے بھی مسجد میں پہلی بار ہونے والی نماز جمعہ ادا کی۔

مسجد کے افتتاح کے موقع پر ترک صدر نے مساجد اور گرجوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے یکساں سیاہ ذہنیت کے حامل ہوتے اور قابل مذمت ہیں۔

LEAVE A REPLY