رمضان المباک کا چاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

0
228

کراچی : رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا، محکمہ موسمیات نے چاندنظرنہ آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔محکمہ موسمیات نے آج  ملک میں رمضان کا چاند نظرنہ آنے کی پیشگوئی کی ہے، اس حوالے سے ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش29شعبان کی شام ہوگی۔

اتوار کو چاند نظر آنے کیلئے مطلوبہ عمر پوری نہیں ہوگی، لہٰذا پیر کو رمضان کا چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہوں گے، اس لیے ملک میں پہلا روزہ منگل کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بھی پہلاروزہ منگل کو ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند ہفتے اور اتوار کی رات تین بج کر46منٹ پر پیدا ہوگا، پانچ مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر16گھنٹے سے کم ہوگی، نیا چاند دکھائی دینے کیلئے کم ازکم عمر19گھنٹے ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے، لہٰذا سعودی عرب اور یو اے ای میں پہلا روزہ چھ مئی بروز پیر کو ہوگا۔

LEAVE A REPLY