ورلڈکپ مشن کاآغاز: گرین ٹیم آج میزبان انگلینڈ واحد ٹی 20 میں مدمقابل آئے گی

0
111

کارڈف: پاکستان ورلڈکپ مشن کاآغاز آج سے میزبان انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سےکرےگی۔

ورلڈکپ سےقبل پاکستان انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلےگا جس کے بعدقومی ٹیم وہیں قیام کرتے ہوئے ورلڈکپ ایونٹ کے میچز کھیلے گی۔کارڈف کے صوفیہ گارڈن گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں آج پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے 6 بجے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی 17 ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان سرفراز احمد، عابد علی، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابراعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، جنید خان، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف 13 رکنی انگلش ٹیم ڈیوڈ ملان، کپتان این مورگن، جیمس ونس، جوئے ڈینلے، جوئے روٹ، ڈیوڈ ویلے، ٹام کوران، بین ڈنکیٹ، بین فوکس، عادل رشید، کرس جورڈن، جوفرا آرکر اور لیام پلنکٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے ہوگا اور قومی ٹیم ورلڈکپ تک لندن میں ہی قیام کرے گی۔

LEAVE A REPLY