فیس بک ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف

0
145

فیس بک کا بھانڈا پھوٹ گیا امریکی اخباروال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ فیس بک بٹ کوائن کی طرز پر ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں لگا ہوا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی چند کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور ان کے ساتھ وہ ابتدائی تجربات پر کام کر رہا ہے۔

رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ فیس بک کب تک ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے گا، تاہم ادارہ درجنوں ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور پر امید ہے کہ آئندہ 2 سال تک ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے گا۔

LEAVE A REPLY