سندھ یونیورسٹی میں طالبات محفوظ نہیں رہیں

0
110

جامشورو: سندھ یونیورسٹی میں طالبات محفوظ نہیں رہیں ، ہراساں کیے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی بی ایس پارٹ ون پلانٹ سائنس کی ایک طالبہ نے درخواست دی ہے کہ پروفیسر عبدالجبار ان سے نمبر مانگتا ہے اور دوستی کرنا چاہتا ہے جس کے عوض اس نے نمبروں کی پیشکش بھی کی ہے۔تاہم طالبہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ استاد نے اس کے ساتھ نامناسب حرکت کرنے کی بھی کوشش کی ۔

دوسری جانب طالبہ نے موقف اپنا یا ہے کہ ان کو سیکورٹی فراہم کی جائے اور فی الفور ٹیچر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ہمار ی عزت محفوظ رہے اور ہم اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکیں۔

LEAVE A REPLY