جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور آج عدالت میں پیشی

0
96

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے خلاف مبینہ جعلی بنک اکاؤنٹس سے متعلق پہلے ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔دونوں رہنماء احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بنک اکاؤنٹس سے متعلق پہلے ریفرنس کی سماعت آج ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماء احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہونگے،احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ریفرنس پر سماعت کرینگے۔

تاہم عدالت کی جانب سے  ریفرنس کے دیگر تمام ملزمان کو بھی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔ احتساب عدالت  نے کراچی کی جیل میں قید چار ملزمان کو پیش کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سندھ کوبھی نوٹس کر رکھا ہے۔

جعلی اکاونٹس سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت 30 ملزمان کی احتساب عدالت  میں پیشی کےموقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عدالت میں پولیس کے 400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیےجائیں گے جبکہ کسی بھی کارکن یا غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلس کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY