پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا

0
151

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمینا کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا ،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اوول کے میدان میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 80رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔ بارش کے بعد میچ شروع نہ ہوسکا اور امپائرز نے میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔  حارث سہیل اور امام الحق وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت اٹھانا پڑا تھا جوفرا آرچر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، فخرنےصرف تین رنز بنائے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو 16 رنز بنا کر لیئم پلنکٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی، ٹیم میں محمد حسنین کی جگہ محمد عامر کو شامل کیاگیاتھا۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

LEAVE A REPLY