واٹس ایپ صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان

0
140

جدید دور میں پیغام رسانی کی مشہور ترین موبائل اپلیکیشن ‘واٹس ایپ’ نے صارفین پر فیس نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اب واٹس ایپ اپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین کو رقم ادا کرنا ہوگی۔ رقم کی ادائیگی فیس بک سسٹم کے تحت ہوگی جس کی آزمائشی سروس کا آغاز برطانیہ کیا جائے گا،کامیابی ملنے کی صورت میں  اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔ تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا کہ صارفین فیس ماہانہ ادا کرینگے یا سال میں ایک بار رقم ادا کریں گے۔

 وٹس ایپ کے آپریٹنگ چیف آفیسر ماٹ آئیڈیما کے مطابق صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات لے رہے ہیں جنہیں تنخواہ نہیں دینگے بلکہ لندن کے صارفین سے حاصل ہونے والی رقم سے ہی اُنہیں تنخواہیں دی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لندن اور ڈبلن میں صارفین دو دہائیوں سے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔ فیس بک جلد ہی وٹس ایپ موبائل سے رقم ادائیگی کیلئے نئی اپلیکیشن اور طریقہ کار رواں سال کے آخر تک متعارف کرادے گا۔

LEAVE A REPLY