فیس بک پولیو کیخلاف موادہٹانےکوتیار

0
162

لاہور:  فیس بک پاکستان میں پولیو کے خلاف مواد ہٹانے کیلئےتیار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک اپنے تمام پلیٹ فارمز سے پولیو کے خلاف مواد ہٹانے کے لیے تیار ہوگیا ہے  جس کی وجہ سے انسداد پولیو مہم سے متعلق غلط معلومات پھیل رہی تھیں اور لوگ بچوں کو قطرے پلانے سے گریز کرنے لگے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا نے بتایا کہ فیس بک کے مواد کیلئے قائم عالمی ٹیم نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پولیو کے خلاف لڑائی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

فیس بک کی جانب سے اعلان ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا، کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت اور اقوامِ متحدہ کے فنڈ برائے اطفال یا یونیسف کے ملکی سربراہان بھی موجود تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر عطا کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہم نے دیکھا کہ افواہیں جنگل میں آگ کی طرح پھیلیں تاہم انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کی روک تھام کو ترجیح دینگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے خیبرپحتونخوا میں چند لوگوں نے پولیو کے قطروں سے متعلق افوہیں پھیلائیں جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بات گردش کرنے لگی کہ پولیو کے قطرے پینے کی وجہ سے بچوں کی اموات ہورہی تھیں۔

LEAVE A REPLY