پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

0
166

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان 5 میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ آل راؤنڈر شعیب ملک نے 10 روزہ چھٹی کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا،آل راؤنڈر شعیب ملک نے 10 روزہ چھٹی کے بعد ٹیم کو جوائن تو کرلیا ہےلیکن میچ میں شرکت مشکل ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

 دوسری جانب انگلش ٹیم کو معین علی اور جیسن رائے کی خدمات دوبارہ حاصل ہو گئی ہیں جنہوں نے بالترتیب پسلی اور کمر کی تکلیف سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب وہ جو ڈینلی اور جیمز وینس کی جگہ سنبھال کر انگلش ٹیم کو مکمل مستحکم کر دیں گے البتہ مارک ووڈ کو تیسرے ون ڈے میں برسٹل پر چانس ملنے کی توقع ہے۔

LEAVE A REPLY