پاکستان کا دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

0
110

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جلدی وکٹ لیکر انگلینڈ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا گیا ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل کرنے سجانے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ ہوم کرواڈ سے سپورٹ ملے گی۔

خیال رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

LEAVE A REPLY