سرجانی ٹاؤن ،خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم ڈاکٹر گرفتار

0
252

کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نےخواتین کو بلیک میل کرنےکےالزام میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سرجانی ٹاؤن پولیس نے خواتین کی نازیبا تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزم ارشد ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہے جو علاج کیلئے آنے والی خواتین کو بےہوش کرکے ان کی تصاویر لے کر انھیں بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو متعدد درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں تھیں۔

ملزم کا کلینک سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں واقع ہے جبکہ اس کی ساتھی خاتون کی تلاش میں پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

LEAVE A REPLY