بھارت، خواتین کیلئے خطرناک ترین ملک قرار

0
276

لندن: بھارت کو دنیا میں خواتین کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دے دیا گیا۔

عالمی تنظیم تھامسن رائٹرزفاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق خواتین کیلئے بھارت خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں پہلے جبکہ افغانستان دوسرے نمبر ہے جہاں خواتین اور بچیوں پرتشدد اور خرید وفروخت عام ہے۔ خواتین پر تشدد کے حوالے سے شام کا تیسرا، صومالیہ کا چوتھا اور  سعودی عرب پانچواں جبکہ پاکستان کا چھٹا خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون کوجنسی زیادتی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ریپ کوبطورہتھیاراستعمال کیا جاتا ہے اورزیادہ ترکیسزمیں خواتین کو انصاف نہیں ملتا۔

روایات کے لحاظ سے بھارت اور افغانستان خواتین کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ہے جبکہ پاکستان کا خطرناک روایات کی فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔

LEAVE A REPLY