پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : شاہینوں کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست

0
129

برسٹول: انگلینڈنےپاکستان کوتیسرے ون ڈےمیچ میں 6 وکٹوں سے شکست دےکرسیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق برسٹول میں کھیلے گئےتیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 358 رنز بنائے۔

‏ امام الحق کی151رنز کی اننگز بھی کام نہ آئی،میچ میں پاکستانی فیلڈرز نے کیچ بھی گرائے اورناقص فیلڈنگ کا بھی مطاہرہ کیا جبکہ  بئیرسٹو نے دھواں دھار سنچری اسکور کی۔

پاکستانی بولنگ لائن پوری طرح ناکام ہوگئی، پاکستانی بالرزنےبیٹسمینوں کی محنت پرپانی پھیردیا، شاہین اپنے 359 رنز کے ہدف کا دفاع نہ کرسکے۔

ابتداء میں کیچز ڈراپ ہونا پاکستان ٹیم کو بھاری پڑگیا، پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈٖکو دو صفر کی برتری حاصل ہے، اگر پاکستان اپنے اگلے دونوں میچ جیت گیا تو سیریز 2-2 سے برابر ہوگی جبکہ انگلینڈ کو سیریز جیتنے کیلئے صرف ایک فتح درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم انگلینڈ نے 12 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔

LEAVE A REPLY