ورلڈ ٹیلی کام کمپنی، ملازمین کا تنخواہ عدم ادائیگی کیخلاف دھرنا دینے کی دھمکی

0
150

کراچی : ورلڈ ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔

تفصیالت کے مطابق ورلڈ ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی ہے جبکہ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ کال ٹیلی کام کا لائسنس فوری منسوخ کیاجائےاور رمضان کے بابرکت مہینے میں ہماری تنخواہوں کا بندوبست کرایا جائے جائے۔

دوسری جانب ملازمین کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو خود سوزی یا کسی بھی ایمرجنسی کی ذمہ دار ورلڈکال کی انتظامیہ اور ادارہ ہوگا۔

ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ 6 ماہ کا طویل عرصہ گزر گیا ہے تا حال پیسوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے لوگ گھروں میں فاقوں پر مجبور ہیں اگر انتظامیہ معاملات کو 2 دن میں حل نہیں کرتی تو پیر سے پیمرا آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY