پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

0
182

نوٹنگھم : پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان چوتھا ون ڈے آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، دو صفر کے خسارے کا شکار قومی ٹیم کے سیریز بچانے کا آخری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹنگھم کے میدان میں  آج پھر ہونگے آمنے سامنے انگلینڈ اور پاکستان ،سیریز کا چوتھا ون ڈے آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 5 بجے شروع ہوگا۔ دو صفر کے خسارے کا شکارسرفراز الیون کو سیریز بچانے کے لیے میچ جیتنا ضروری ہے۔

دوسری جانب  قومی ٹیم میں آج محمد حفیظ اور شعیب ملک کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔

بڑی جیت کی امید لے کر شاہینوں نے بڑی محنت کی، سخت ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ میں خامیاں دور کیں۔

کرکٹ کے فیورٹ موسم میں آج ایک اور ہائی اسکورنگ میچ کی توقع ہے۔ تاہم سلو اوور ریٹ کے باعث پابندی کا شکار انگلش کپتان این مورگن نہیں کھیلیں گے۔

LEAVE A REPLY