قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0
188

لاہور: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ، نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو، شریک چئیرمین آصف زرداری، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

LEAVE A REPLY