ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

0
124

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مشن ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کااعلان کریا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انصام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ کپ 2019 کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے شاداب کو سو فیصد کلیئر قرار دے دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ہٹا کر باؤلنگ لائن میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں وہاب ریاض، محمد عامر کی شمولیت سے فاسٹ باؤلنگ کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عابد علی کو باہر کرنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن آصف علی نے انگلینڈ میں اچھی بیٹںگ کی اور انگلینڈ کی پچز اور کنڈینشن جو نظر آرہی اس میں چھٹے ساتویں نمبر پر ایسا پلیئر ضرور ہونا چاہیے جو رنز کرسکے۔

یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل پی سی بی نے ورلڈکپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر محمد عامر شامل نہیں تھے تاہم انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY