چئیرمین نیب کیخلاف کارروائی کی جائے، آصف زرداری

0
129

اسلام آباد: سابق صدر و شریک چئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

سابق صدر نےاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو دیکر چیئرمین نیب نے قوانین کی خلاف ورزی کی، چیئرمین نیب کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ بزرگوں کو ہتھکڑیاں لگانے اور جیلوں میں ڈالنے کے بعد معیشت کیسے چل سکتی ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فرالا تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم نہ کی جاسکیں،جس پر عدالت نے کارروائی 30 مئی تک ملتوی کردی۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو سندھ حکومت کے غیر قانونی ٹھیکوں کی انکوائری میں 23 مئی کو طلب کر لیا۔

 یاد رہے کہ نیب کی جانب سے آصف زرداری کو دیئے گئے نوٹس میں کہا گیاکہ غیر قانونی ٹھیکوں سے نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل ہوئیں۔ ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے نوڈیرو ہاؤس کے انتظامات چلائے گئے، آپ کے اور اہلخانہ کے فضائی اخراجات بھی اسی رقم سے منتقل ہوئے، آپ اہم معلومات رکھتے ہیں، پیش ہو کر جواب دیں۔

واضح رہے کہ نیب نےپہلے ہی  آصف زرداری کو 7 انکوائریز میں پہلے طلب کررکھاہے۔

LEAVE A REPLY