سپرہائی وے پر سبزی منڈی میں دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک 3 زخمی

0
55

کراچی: سپرہائی وے پر سبزی منڈی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزی منڈی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے سبزی منڈی کا مرکزی دروازہ بند کردیا جبکہ مشتعل افراد نے سپر ہائی وے کے اطراف کی  دونوں سڑکیں بند کردی جس کی وجہ سے اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے، زخمیوں میں سے دو کی شناخت اسماعیل اور اسحاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث دو ملزمان مومن اور بسم اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY