کرکٹ ورلڈ کپ 2019: تمام ٹیموں کے کپتان آج پریس کانفرنس کریں گے

0
113

لندن: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کیلئے تمام ٹیمیں انگلینڈ پہنچ گئی ہیں،آج لندن میں تمام دس کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، انگلش کپتان ای این مورگن پریس کانفرنس کے دوران خیالات کا اظہار کریں گے۔

ورلڈکپ 2019 میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے کرونا رتنے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر اور افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نبی بھی پریس کانفرنس کریں گے۔

ہر چار سال بعد کھیلا جانے والے میگا ایونٹ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12 ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے شروع ہورہا ہے اور افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان اوول میں ہوگا۔

انیس سو بانوے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ کی بنیاد پر منعقد ہوگا اور تمام دس ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی اور چار سرفہرست ٹیمیں سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

LEAVE A REPLY