پاکستان بمقابلہ بھارت : گوتم گھمبیر نے بڑا اعلان کردیا

0
143

بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کے نومنتخب رہنماء اور سابق کھلاڑی گوتم گھمبیر نے اپنی کرکٹ ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان  کے خلاف میچ سے دستبردار ہونے کیلئے تیار رہے۔

تفصیلات کے مطابق گوتم گھمبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو تجویز دی ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے،اگر دونوں ٹیموں کا سامنا فائنل میں بھی ہو تو بھارت کو وہ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔

گزشتہ روز تمام کھلاڑیوں کی ایک سات ہونے والی پریس کانفرنس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے اور ہم اس بارے میں کوئی سوچ نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ2019 میں پاکستان اور بھارت کا پہلا میچ 16 جون کو طے ہے اور اس مقابلے کے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب  بھارت کے سب سے پرانے کرکٹ کلب آف انڈیا نے پلوامہ حملے کے بعد قومی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ 16 جون 2019 کو بھارت پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ کرے۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے دو روز بعد ہی اعلان کیا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت میچ منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY