ورلڈکپ 2019: میزبان انگلینڈ آج افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گا

0
111

لندن: 12 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کا آج سے باضابطہ آغاز ہورہا ہے اور افتتاحی معرکے میں اوول کے میدان میں میزبان ملک انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران انگلش کپتان آئن مورگن کا کہنا تھا کہ دو سال سے ان کی ٹیم کی اپنی سرزمین پر جو بہترین کارکردگی رہی ہے اسی کی وجہ سے لوگوں کی توقعات بھی بڑھی ہیں اور ان پر فیورٹ کا ٹیگ بھی چسپاں کیا گیا ہے اور یہ ان کیلئے بھی ایک اعزاز ہے کہ ماضی کے برعکس ان کی ٹیم کو اتنا زیادہ سراہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسز کا کہنا تھا کہ سکواڈ کی تشکیل کے وقت سے ہی انہیں اندیشہ تھا کہ ڈیل سٹین کی ابتدائی میچوں میں شرکت مسئلہ بن سکتی ہے جو اس وقت تک ساٹھ فیصد فٹ تھے اور انہوں نے ذہنی طور پر خود کو ہر قسم کی موثر تبدیلی کیلئے آمادہ کر رکھا تھا۔

فاف ڈو پلیسسز کامزید کہنا تھا کہ ڈیل سٹین سمیت ان کا باؤلنگ اٹیک انگلش کنڈیشنز میں سے سے موثر اور خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 6 بار مدمقابل ہوئیں، 3 میں انگلینڈ اور 3 میں ہی جنوبی افریقہ فاتح رہا۔ 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم میگا ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY