ورلڈکپ 2019: افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

0
113

لندن: دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ‘ورلڈکپ’ کاباقائدہ آغازہوگیا،ایونٹ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

میزبان انگلش ٹیم جیس رائے، جونی برسٹو، جوئے روٹ، کپتان این مورگن، جوس بٹلر، بین اسٹوک، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرام، کپتان فاف ڈپلوسی، راسی وین، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں مدمقابل ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

LEAVE A REPLY