ورلڈ کپ 2019 : پاکستان آج ویسٹ انڈیز کے مدمقابل آئے گا

0
106

لندن: ورلڈ کپ2019 کے دوسرے میچ میں آج پاکستان کامقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ2019 کے دوسرے میچ میں آج پاکستان کامقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔جو ناٹنگھم کے گراؤنڈ ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

میچ میں جنوبی افریقاکے مریس ایراسمس اور نیوزی لینڈ کے کرس گیف اینے امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹی وی امپائر بھارت کے سندارام روی ہوں گے۔

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY