ورلڈکپ 2019: آج دو میچ کھیلے جائیں

0
149

کارڈف: ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، نیوزی لینڈ کا سری لنکا جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں افغانستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا مدمقابل ہونگے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے 2015 کے عالمی کپ میں افغانستان کو 275 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کے میچ میں آسٹریلیاکو ڈیوڈ وارنر خدمات ٹیم کو دستیاب ہوں گی۔ وہ پاؤں میں تکلیف کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

ڈیوڈ وانر کی جانب سے گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ ڈرلز کے بجائے بیٹنگ ٹریننگ کو ترجیح دی اور انہیں پہلا میچ کھیلنے کیلئے فٹنس مسائل کا بھی سامنا نہیں ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے بھی انہیں فٹ قرار دیدیا۔

LEAVE A REPLY