پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز کئی گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال

0
62

 ویب ڈیسک: دنیا بھر سمیت پاکستان بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹس انسٹا گرام فیس بک اور واٹس ایپ کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ رات گہ تمام سوشل میڈیا سائٹس کے صارفین کو رات گئے تصاویر اپلوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

ویب سائٹس کی ٹریکنگ کرنے والی سائٹ ڈائون ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر میں صارفین کو پوسٹنگ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ پوسٹس میں تصاویر نظر ہی نہیں آرہیں، تاہم پیج ضرور لوڈ ہورہا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا کہ چائنیز ہیکر کمپنی نے ان سروسز کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا تھا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے صارفین کو مختلف فیچرز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

LEAVE A REPLY