نیازی ایکسپریس کا افتتاح 19 جولائی کو کیا جائے گا، شیخ رشید

0
136

لاہور: وقاقی وزیرِریلوے شیخ رشید احمد نے نیازی ایکسپریس کے افتتاح کا باضابطہ اعلان کردیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیرِریلوے نے کہا ہے کہ لاہور تا میانوالی تک مسافروں کی سہولت کو مدِّنظر رکھتے ہوئے نیازی ایکسپریس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین کا باضابطہ افتتاح رواں ماہ کی 19 تاریخ کو وزیرِاعظم عمران خان کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ ٹرین میں اکانومی اور اے سی کلاسز شامل ہیں جنکا کرایہ 350 اور 800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY