سندھ حکومت کا لاڑکانہ میں انٹر ڈسٹرکٹ بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

0
134

کراچی: سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں انٹرڈسٹرکٹ بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کے مطابق، سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں انٹرڈسٹرکٹ بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک نجی بس کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی کرلیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق، منصوبے کے تحت 20 سے 30 بسیں لاڑکانہ، رتوڈیرو اور نئوں ڈیروکے مابین چلائی جائیں گی جبکہ منصوبے کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔

LEAVE A REPLY