دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا مقابلہ آج ہوگا

0
78

لارڈز: دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کا خواب لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر میدان میں اتریں گی۔

میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار کرکٹ کی دنیا پر حکمرانی کے خواب کی تعبیر کیلیے سرتوڑ کوشش کرنے کو بے تاب ہیں کیونکہ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم آج تک ورلڈ کپ میں فتح حاصل نہیں کرسکیں۔

دونوں ٹیموں کے کپتان اب تک کی اپنی کارکردگی سے مطمئن اور فتح کیلیے پرامید نظر آئے۔

دنیائے کرکٹ پر فتح کا تاج سجانے والی ٹیم کو انعامی رقم کے طور پر 40 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم سے بھی نوازا جائے گا جبکہ رنراپ کو 20 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY