جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید گرفتار

0
58

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق انہیں لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

حافظ سعید کالعدم جماعت الدعوۃ اور اسکی دیگر ذیلی فلاحی تنظیموں کے سربراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہیں ان پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت داخل کیسوں کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہیں فوری طور پر حراست میں لے کر جودیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY